ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چنتامنی: درخواست کمیٹی اجلاس میں زیر التواء پڑی ہوئی 86عرضیاں حل 112ایکڑ زمین منظور

چنتامنی: درخواست کمیٹی اجلاس میں زیر التواء پڑی ہوئی 86عرضیاں حل 112ایکڑ زمین منظور

Sat, 18 Feb 2017 12:58:04    S.O. News Service

چنتامنی:17 /فروری(محمد اسلم/ایس او نیوز)یہاں کے تعلقہ دفتر میں آج درخواست کمیٹی کا اجلاس رُکن اسمبلی جے کے کرشناریڈی کے زیر صدارت میں منعقد ہوااجلاس میں زیر التواء پڑی ہوئی 86عرضیوں کے معاملے کو حل کرتے ہوئے کسانوں کو112ایکڑ زمین منظور کی گئی ۔

اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے رُکن اسمبلی کرشناریڈی نے کہا کہ درخواست کمیٹی کو جن کسانوں نے اپنی جائیداد کے دستاویزات تیار کرنے کیلئے عرضیاں داخل کی ہیں ان کسانوں کی جائیدادوں کا معائنہ کرکے اُن کو تعلقہ انتظامیہ سے کھاتہ کندیا کے دستاویزات تیار کرکے دیا جائے گا انہوں نے تعلقہ انتظامیہ کے افسران کو تاکید کی کہ وہ کسانوں کو جان بوجھ کر دفتر کا چکر کاٹنے پر مجبور نہ کرے ۔

اس موقع پر تحصیلدار گنگپاتحصیلدار گریڈ ۔2نٹراج درخواست کمیٹی رُکن شکیلہ بیگم ایرپا ریڈی آر۔آئی۔شرنیواس ریڈی نرسمہ اپا منجوناتھ سمیت کئی تعلقہ انتظامیہ کے افسران موجود رہے ۔


Share: